ٹھٹھہ :شہری گن پوائنٹ پرلٹ گئے ،منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی ) ڈکیتی کی واردات، شہری گن پوائنٹ پرلٹ گیا،منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
تفصیل کے مطابق گذشتہ رات فقیر گوٹھ شری چندر مندر کے شیوادرین مولچند اور ویرسی مل سے موٹر سائیکل سوار وں نے پیچھا کر کے ان سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لئے ہیں،شہریوں کاکہنا ہے کہ اب ٹھٹھہ کے شہری نہ دن کو محفوظ ہیں اور نہ ہی رات انہیں سکون کی نیند آتی ہے ہرطرف خوف کے سائے ہیں چوری اور ڈکیتی وارداتیں اب معمول بن چکی ہیں،شہری خوف میں مبتلا ہیں،اسی خوف سے چھٹکارا پانے کیلئے شہریوں نےایس ایس پی ٹھٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مجرموں ں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے.
دوسری طرف .ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپکٹر گلزار علی تنیو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر گاڑہو شہر میں کامیاب کارروائی کرکے 1 بدنام منشیات فروش ملزم غلام علی ولد غلام حیدر رند کو 1 ہزار 5 سو 95 پچانوے (1595) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ گاڑہو پر مقدمہ درج کردیا۔ مقدمہ نمبر 54/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گاڑہو۔

Comments are closed.