ٹھٹھہ : نئے تعینات ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے چارج سنبھال لیا

ٹھٹھہ،باغی ٹہ وی( نامہ نگار راجہ قریشی)نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غلام فاروق سومرو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاع‏دہ کام کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ملازمین سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور ملازمین بلا تفریق عوام سے پیار، محبت اور شفقت سے پیش آئیں اور اپنے فرائض ایمانداری، سچائی اور نیک نیتی سے سرانجام دیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا اور ضلع کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دورازے ہر وقت کھلے ہیں۔

Comments are closed.