ٹھٹھہ: عام انتخابات 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری

ecp

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں )ضلع ٹھٹھہ میں عام انتخابات 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے،قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر اور رٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے-

تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں آج بھی NA-225 کی ایک قومی جبکہ PS-75 اور PS-76 صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل جاری رہا. قومی اسمبلی NA-225 کیلئے کل 106 نامزدگی کاغذات وصول کئے گئے جبکہ اب تک پیپلز پارٹی، جماعت علماء اسلام، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں کی جانب سے 22 نامزدگی کاغذات جمع کرائے گئے ہیں،

اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی PS-75 کے لیے کل 144 نامزدگی کاغذات وصول کئے گئے اور اب تک 24 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اسی طرح صوبائی اسمبلی PS-76 کیلئے 135 کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے 33 کاغذات نامزدگی رٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائے ہیں.

Comments are closed.