ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں)ضلع ٹھٹھہ میں محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے جنگلات کی زمینوں اور درختوں کی غیرقانونی کٹائی اور فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) محبوب علی بھٹی نے نہ صرف سندھ حکومت کی جانب سے درختوں کی کٹائی پر عائد پابندی کو نظرانداز کیا بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح فیصلے کی بھی خلاف ورزی کی، جس میں جنگلات سے قبضے ختم کر کے دوبارہ شجرکاری کا حکم دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویران فاریسٹ کی چوکڑی نمبر 5 میں روزانہ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت کاٹ کر کراچی منتقل کیے جا رہے ہیں۔ یہ تمام کارروائی ڈی ایف او محبوب علی بھٹی کی سرپرستی اور رینج فاریسٹ آفیسر (آر ایف او) ہاشم ہنگورو کی نگرانی میں جاری ہے۔ ہاشم ہنگورو نہ صرف مختلف بیماریوں کا شکار ہیں بلکہ بینائی کی کمزوری کے باوجود حساس علاقے میں تعینات ہیں اور 160 ایکڑ رقبے پر مشتمل چوکڑی نمبر 5 سے درختوں کی غیرقانونی کٹائی کروا رہے ہیں۔
تحقیقات سے مزید انکشاف ہوا ہے کہ ویران جنگلات کی چوکڑی نمبر 46، جو کہ 160 ایکڑ پر مشتمل ہے، کو ڈی ایف او محبوب علی بھٹی اور آر ایف او ہاشم ہنگورو نے ملی بھگت سے ایک بلوچ شخص کو 96 لاکھ روپے میں غیرقانونی طور پر فروخت کر دیا۔ یہ فروخت سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس میں جنگلات کی زمینوں سے تجاوزات ختم کر کے شجرکاری کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
مقامی سیاسی و سماجی حلقوں نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر درختوں کی کٹائی بند کرائی جائے، ملوث افسران اور خریداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اور چوکڑی نمبر 46 کی غیرقانونی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے اسے منسوخ کیا جائے۔
ٹھٹھہ: ڈی ایف او کی نگرانی میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی، 160 ایکڑ زمین 96 لاکھ میں فروخت

Latest from پاکستان

پاک بھارت کشیدگی : اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد چین جائے گا
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد کل چین کا دورہ کرے گا۔

رواں سال جنوری سے اب تک 141 دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام بنایا، ایف سی بلوچستان
کوئٹہ:آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے کہا ہے کہ جنوری 2025 سے اب تک ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)

جناح ہاؤس حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 مئی کی تاریخ مقرر

کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے،محسن نقوی
گجرانوالہ:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش

پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، تجزیہ : شہزاد قریشی
تجزیہ شہزاد احمد قریشی دنیا کے کسی بھی ملک کو بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ کر دینا ایک حکمت عملی ہے، جنگ کے