ٹھٹھہ : محکمہ ریونیومیں بڑے پیمانے پر کرپشن, کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں – وڈیرو رسول بخش جاکھرو

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) محکمہ ریونیومیں بڑے پیمانے پر کرپشن, کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں – وڈیرو رسول بخش جاکھرو
تفصیل کے مطابق پپلز پارٹی ٹھٹھہ کے رھنما اور سماجی کارکن وڈیرو رسول بخش جاکھرو نے ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی کرپشن محکمہ ریونیومیں کی جارہی ہیں شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت میں ریکارڈ ہاتھ سے جلایا گیا تھا جو زمینوں کے اصل مالک ہیں آج تک ڈی سی آفس ٹھٹھہ میں اپنے ریکارڈ کی بحالی کے لیے چکر کاٹ رہے ہیں اور ان لوگوں سے ریونیو والے فی ایکڑ کے حساب سے لاکھوں روپے لے رہے ہیں لوٹ کا بازار گرم ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے غریبوں کی زمینیں لاکھوں روپے رشوت کے عوض بڑے بڑے لینڈ مافیا کے نام کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ جب میں نے غریبوں کے لئے آواز اٹھائی تو رفیق پلیجو نامی ریونیو کے رشوت خور نے مجھ پر آواز بند کرنے کے لئے جھوٹے کیس کروائے میں عوام کا خادم ہوں اور عوام کے لئے کرپٹ رشوت خوروں سے جنگ لڑتا رہونگا میں اپنی پارٹی کے سربراہان آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری ادی فریال تالپور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کرونگا اور رشوت خوروں کے خلاف بمعہ ثبوتوں کے عدالتوں نیب ایف آئی اے اینٹی کرپشن میں بھی جائوں گا

Leave a reply