ٹھٹھہ : شہر میں ایک اور موٹر سائیکل چوری

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) شہر میں ایک اور موٹر سائیکل چوری
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں خونی تلاؤں نزد ڈاکٹر فردوس ہسپتال سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا ہے،سکندر شاہ عرف پپو شاہ کی کچھ ہی دیر قبل موٹر سائیکل چورا لی گئی ہے، ٹھٹھہ شہر میں موٹر سائیکل چوری پرقابو نہ پایاجاسکا، شہریوں میں خوف ہراس جبکہ ٹھٹھہ شہر میں 20 گھنٹے کی لوڈ شٹینگ کے باعث چوریوں میں اضافہ ہوگیا دوسری جانب ٹھٹھہ شہر میں پولیس کے گشت نہ ہونے کے باعث موٹر سائیکل چوری اورڈکیتیوں اضافہ ہوچکا ہے شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے موٹرسائیکل اور موبائل فون چوری ہوچکے ہیں جنہیں ابھی ٹھٹھہ پولیس برآمد نہیں کراسکی ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ.

Leave a reply