ٹھٹھہ : پیپلزپارٹی کے وڈیرہ رسول بخش جاکھرو ،عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر یوسف میمن کامیاب

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) پیپلزپارٹی کے وڈیرہ رسول بخش جاکھرو ،عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر یوسف میمن کامیاب
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں چلیا شھر سے ضلع کاؤنسل کے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار وڈیرہ رسول بخش جاکھرو 889 ووٹ لے کر کامیاب ہوگۓ ،
ٹھٹھہ کے وارڈ 9 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار بلدیاتی الیکشن میں کاؤنسلر کی سیٹ پر عبدالعزیز میمن 410 ووٹ لیکر کامیاب ہو گۓ
ٹھٹھہ کے شہر وارڈ 4 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امید وار بلدیاتی الیکشن میں کاؤنسلر کی سیٹ پر ڈاکٹر یوسف میمن 680 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ٹھٹھہ شہر کی عوام نے مبارک باد پیش کی مٹھائیاں بانٹی گئی شہر کے گلیوں چوراہوں پر ڈھول شہنائیوں پر رقص کیا گیا .

Leave a reply