fbpx

ٹھٹھہ : منشیات کی سرعام فروخت ،نئی نسل تباہی کے دہانے پہنچ گئی-ظہیر شورو

ٹھٹھہباغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی ) منشیات کی سرعام فروخت ،نئی نسل تباہی کے دہانے پہنچ گئی- ظہیر شورو
تفصیل کے مطابق نیشنل بینک ٹھٹھہ کے چیف منیجر ظہیر احمد شورو نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ ٹھٹھہ اور سجاول ضلع میں زہریلی منشیات آئس ، ماوا ، کے بڑھتے ہوئے استعمال پر افسوس کا اظہارکیااور کہا کہ سورج سجاولی، محمد خان مجیدی ،رنگریز، مشتاق کاملانی،شوکت شورو،شاہ عنایت شہید اور مشتاق شورو کے شہر میں منشیات کھلے عام فروخت ہورہی ہے ،انہوں نے مزید نے کہا کہ سجاول، مسافر ٹھٹوی، زماں شاہ مہدوی ،خاموش عباسی دولھ دریاخان کے تاریخی قصبے اور شہر میں ماضی میں تعلیم ،ادبی میلے اور محبتیں پروان چڑھتی تھیں لیکن اب منشیات کی کھلے عام فروخت نئی نسل کو تباہی کے طرف لے جارہا ہے اب ٹھٹھہ کے شہریوں کو جدوجہد کرکے ماضی کی طرح نئی نسل کو تباہی سے بچاکر تعلیم کی طرف راغب کریں.اور آنے والی نسلوں کامستقبل محفوظ بنانے کی کوشش کریں