ٹھٹھہ : عوام کی سہولت کیلئے پرانے بس اسٹاپ ٹریفک پولیس چوکی کے سامنے بچت بازارقائم

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)عوام کی سہولت کیلئے پرانے بس اسٹاپ ٹریفک پولیس چوکی کے سامنے بچت بازارقائم
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کےموقع پر ٹھٹھہ شہر اور اس کی گرد نواح میں ڈپٹی کمشنرکی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ کی سربراہی میں ٹھٹھہ شہر کے پرانے بس اسٹاپ ٹریفک پولیس چوکی کے سامنے بچت بازار کے انعقاد کے سلسلے میں کوششیں تیز ٹھٹھہ کے مختلف تاجروں سے رابطے کے بعد بچت بازار میں کھانے پینے کی اشیا جس میں آٹے ۔ فروٹ اور چکن سمیت روز مرہ کی استعمال میں آنے والی اشیا کے اسٹالز لگنا شروع ہوگئے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ھوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آریسر اور اسسٹنٹ مختارکار ٹھٹہ عزیز میمن نے بتایا کہ ٹھٹہ کی عوام کو رمضان کے بابرکت مھینے میں ریلیف پھچانے کی خاطر ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ فاروق احمد سومرو کے احکامات کے بعد ٹھٹہ شھر میں بچت بازار لگانے کے لئے ٹھٹہ کے تاجروں سے رابطے کہ بعد بچت بازار میں کھانے پینے کی اشیا سمیت روز مرہ کے استعمال میں آنے والے اشیا کے اسٹالز لگنا شروع ھوگئے ھیں شفیق احمد آریسر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کے احکامات پر ان کی پوری ٹیم جس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ عزیز میمن بہی شامل ھیں کی جانب سے شھر کے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ان کی طرف سے بھرپور کوششیں جاری ھیں اسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ شفیق احمد آریسر کی جانب سے ٹھٹہ شھر کے مین نیشنل ھائی وے پر موجود فروٹ فروشوں کے مختلف اسٹالز کا وزٹ کیا اس موقع پر اسٹالز پر موجود خریداروں کی شکایت سننے کے بعد فروٹ فروشوں کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروٹ بیچنے کی ھدایت کی بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیا اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹھٹہ تعلقہ کے مختلف شھروں میں منافع خوروں کے خلاف چھاپے مارے جائیں گے تاکہ ٹھٹہ کی غریب عوام کو ریلیف پھنچایا جا سکے

Leave a reply