ٹھٹھہ :چوری شدہ بھینس ، جرائم میں استعمال کی گئی 1 سوزوکی پک اپ برآمد ، ملزم گرفتار

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)چوری شدہ بھینس اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 سوزوکی پک اپ برآمد اور ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 21 فروری 2023 کو رات کے وقت نیشنل بینک مکلی کے قریب طاہر درس کے بھینسوں کے بھانے سے سوزوکی پک اپ میں نامعلوم چور ایک بھینس چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 36/2023 سیکشن 382,34 ت۔پ کے تحت نصراللہ درس کی مدعیت میں تھانہ مکلی میں درج کردیا گیا ،
ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر حاکم علی کھوسو اور انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی اے ایس آئی فرمان علی بھٹو بمعہ اسٹاف نے مکلی تا جنگشاہی روڈ جام واہ پر کامیاب کارروائی کرکے کیٹل تھیفٹ کے مقدمے میں ملوث 1 مرکزی ملزم محمد یونس ولد عبدالعزیز کھوسوکو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے مدعی نصراللہ درس کی چوری کی گئی بھینس اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 سوزوکی پک اپ نمبر KY-9771 برآمد کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے کیٹل تھیفٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.