ٹھٹھہ : عدالت کے حکم پر انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کے باعث رونماہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے-سید الطاف شاہ شیرازی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)عدالت کے حکم پر انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کے باعث رونماہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے-سید الطاف شاہ شیرازی
تفصیل کے مطابق سید الطاف شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ 103 موری کے گاؤں میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالت کے حکم پر قبضہ خالی کروانے والی کاروائی میں غلط حکمت عملی کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ،دکھ کی اس گھڑی میں زخمیوں اور لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں
سید الطاف شاہ شیرازی نے اپنے جاری کردہ بیان میں 103 موری کے واقعہ پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اس طرح کے آپریشن غلط حکمت عملی کے باعث ناکام ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوئے اور زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں ہم اس وقت زخمیوں اور متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن عید کے موقع پر اور رمضان المبارک کے مہینے میں پلان کے تحت کیا جاتا تو بہتر تھا، ہم بغیر رنگ نسل ذات اور مذہب کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں مستقبل میں انتظامیہ اس قسم کے آپریشن بغیر حکمت عملی کے نہ کرے جس کی وجہ سے انسانی جانوں کے نقصان کاخدشہ ہو-

Comments are closed.