fbpx

14ویں برکس اجلاس کی چینی صدر میزبانی کریں گے

بیجنگ:چین کےصدرشی زنگ پنگ آئندہ 23 جون2022 کو بیجنگ میں 14ویں برکس (برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ) سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو یہاں بتائی۔

رپورٹ کے مطابق، ترجمان ہواچونینگ نے کہا کہ سمٹ ورچوئل فارمیٹ میں ‘فوسٹر ہائی کوالٹی برکس پارٹنرشپ، عالمی ترقی کے لیے نئے دور کا آغاز’ کے موضوع کے تحت منعقد کیا جائے گا۔ ہواچونینگ نے کہا کہ صدر شی زنگ پنگ 24 جون کو بیجنگ میں عالمی ترقی پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی کریں گے۔

یہ مکالمہ ورچوئل فارمیٹ میں ‘ایک نئے دور کے لیے عالمی ترقیاتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے کو مشترکہ طور پر نافذ کرنا’ کے موضوع کے تحت منعقد کیا جائے گا اور اس کی میزبانی برکس کے رہنما اور متعلقہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر ممالک کے رہنما شرکت کریں گے۔

ہواچونینگ نے کہا کہ شی زنگ پنگ ورچوئل فارمیٹ میں برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور 22 جون کو کلیدی خطبہ دیں گے۔