fbpx

مجّاں‌ دی جرات کیویں‌ ہوئی کہ میری گڈّی اگّے آجان”اے سی فیصل آباد :بھینسیں قبضےمیں‌ لےکرمالک مقدمہ

فیصل آباد:اے مجّاں‌ دی جرات کیویں‌ ہوئی کہ میری گڈّی اگّے آجان”اے سی نے بھینسیں قبضےمیں‌ لےکرمالک کے خلاف اعلان جنگ کردیا ،اطلاعات کے مطابق گاڑی کے آگے بھینس آنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے مقدمہ درج کرا دیا،

فیصل آباد سے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے آگے بھینسیں آنے پر مقدمہ درج کروا دیا گیا۔مقدمے میں سعید اور احسان سمیت پانچ نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ٹی ایم اے کے عملے نے کسان کی 31 بھینسیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین گزشتہ روز شہر میں دورے پر تھے کہ اچانک ان کی گاڑی کے سامنے بھینسیں آگئیں۔جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوراً ٹی ایم اے کے عملے کو کہا کہ جائیں اور بھینسوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروائیں۔

اس سے قبل بورے والا کے سکول میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب کے سکول دورے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سکول کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ان کے مسلح گارڈز بھی تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے گارڈ کو اپنا تعارف کرائے بغیر سکول میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سکول کے گارڈ نے انہیں روکا جس پر اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈز نے سیکیورٹی گارڈ کو دھکے دیئے اور اسلحے سمیت سکول میں داخل ہو گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.