اداکارہ میرا امریکہ میں پاگل قراردی گئیں‌: مینٹل ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا

0
27

نیویارک :اداکارہ میرا امریکہ میں پاگل ہوگئیں‌: مینٹل ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی معروف اداکارہ میرا امریکا میں بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔ ان کوپاگل قراردے کرمینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں ہی اداکارہ میرا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پھنس گئی تھیں اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی واپسی کے لیے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اس برس بھی اسیکنڈل کوئین میرا نئی مصیبت میں پھنس گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا کا پاکستانی نژاد امریکہ شہری سے لین دین کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔ اس دوران امریکی ڈاکٹروں نے اداکارہ میرا کوپاگل قراردے کرہسپتال داخل کردیا

دوسری طرف اس مشکل صورت حال میں اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان میری بیٹی کی واپسی کیلئے اقدامات کریں، وزیر اعظم عمران خان وزیر داخلہ شیخ رشید انصاف فراہم کریں

Leave a reply