شیخوپورہ: سبزی و فروٹ منڈی میں مہنگائی کا طوفان ،انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ، عوامی حلقے
،شیخوپورہ: سبزی و فروٹ منڈی میں مہنگائی کا طوفاناسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و مارکیٹ کمیٹی شیخوپورہ کا عملہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں، عوام۔
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)سبزی و فروٹ منڈی میں ٹھیکیدار اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے دکاندار حضرات سبزی و فروٹ مزید مہنگے کر کے فروخت کرتے ہیں شیخوپورہ کی غریب و مزدور عوام پریشان نظر آتی ہے عوام کا کہنا ہے منگائی کے اس طوفان کو اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و مارکیٹ کمیٹی شیخوپورہ کاعملہ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتا ہے ہماری ڈی سی شیخوپورہ اور علی احکام سے پرزور اپیل ہے شیخوپورہ شہر پر بھی تھوڑی توجہ دی جائے اور مہنگائی کوکنٹرول کیا جائے