کورونا کے باعث ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا،کب اورکس ملک میں ہوگا یہ بھی بتادیا گیا

0
45

لاہور:کورونا کےباعث ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا،کب اورکس ملک میں ہوگا یہ بھی بتادیا گیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وبا کے باعث ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

اب رواں برس ستمبر شیڈول ایشیا کپ آئندہ سال جون میں ہونے کا امکان ہے، سری لنکا کرکٹ ایشیا کپ 2021 کی میزبانی کرے گا۔اے سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اب ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر ساروو گنگولی نے اپنے طور پر ایشیا کپ کی منسوخی کا اعلان کر دیا تھا۔

ایک انٹرویو میں بی سی سی آئی کے صدر ساروو گنگولی کا کہنا تھا کہ ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ نہیں کھیلا جائے گا، بھارتی کرکٹ ٹیم کی دسمبر میں سیریز کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2020 رواں سال پاکستان میں شیڈول تھا لیکن پی سی بی نے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے ساتھ تبدیل کرنے فیصلہ کیا تھا کیوں کہ وہاں کورونا کی صورتحال پاکستان سے بہتر تھی تاہم اب ایونٹ ہی ملتوی کردیا گیا ہے۔

Leave a reply