آذربائیجان کی فوج نے آرمینی فوج کا ستیا ناس کردیا بڑے بڑے اہداف کونشانہ بنایا

باکو: آذربائیجان کی فوج نے آرمینی فوج کا ستیا ناس کردیا بڑے بڑے اہداف کونشانہ بنایا ،اطلاعات کے مطابق آذربائیجان کی فوج نے بڑی تعداد میں آرمینی اہداف تباہ کر دئیے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آرمینی افواج اس نقصان کی وجہ سے سخت صدمے میں ہے

آدھرعالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ آذربائیجان کی فوج نے فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر جوابی کاروائیوں کے ساتھ آرمینی فوج کو جانی نقصان پہنچایا ہے۔

آذربائیجان وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ہوجہ وند، فضولی اور غوبادلی کے محاذوں پر جھڑپیں زیادہ شدت سے جاری ہیں۔

فرنٹ کے مختلف حصوں میں آرمینی فوج کے 2 عدد ٹی۔72 ٹینک، 2 گیراڈ میزائل سسٹم، 14 مختلف توپوں، چند فوجی چوکیوں اور 6 گاڑیوں کو تباہ اور کثیر تعداد میں فوجیوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ مفتوحہ علاقے آذربائیجان فوج کے کنٹرول میں ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.