بی بی سی کا نوازشریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ایسا انٹریوکہ ڈارجی پانی پانی ہوگئے

0
37

لندن:بی بی سی کا نوازشریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ایسا انٹریوکہ ڈارجی پانی پانی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم نوازشریف کے وزیرخزانہ مفرور سابق اسحاق ڈار کے بی بی سی پروگرام ہارڈ ٹاک میں اس قدر فیئر اورسخت سوالات پوچھے گئے کہ اسحاق ڈار کےپیسنے چھوٹ گئے۔ لندن موجودگی، جائیدادوں، علاج کے حوالے سے تند وتیز سوالات کا جواب نہ دے سکے۔

بی بی سی کودیئے گئے اس انٹریو کے بارے میں عالمی ذرائع ابلاغ کہتے ہیں کہ ہشاش بشاش مفرور اسحاق ڈار بی بی سی پروگرام میں سخت سوالات پر پریشان نظر آئے۔ بیماری، عدالتوں میں پیش نہ ہونے اور جائیداد کے مماملہ پر آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔ انسانی حقوق کا شور مچا کر ملک کو بدنام کرنے کی کوشش پر برطانوی اینکر نے انھیں آئینہ دکھا دیا۔

جس جھوٹ کوسچ ثابت کرنے کے لیے اسحاق ڈاربڑے عرصے سے کوشاں تھے اسے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اینکر نے اسحاق ڈار کے ہر جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ جائیداد کے معاملہ پر کہا کہ میری صرف ایک جائیداد ہے جو موجودہ حکومت نے ضبط کر لی، جس پر اینکر نے کہا کہ کیا صرف ایک ہی جائیداد ہے؟ تواس کا جواب نہ دے سکے اور اوٹ پٹوٹ مارتے ہوئے کہنے لگے کہ میرے بچوں کی بھی جائیداد ہے

اینکر سٹیفن سیکر نے سب سے پہلے ان سے سوال کیا کہ ’اسحاق ڈار صاحب آپ پاکستان میں اشتہاری اور مطلوب ہیں۔ تو کیا آپ قانون سے بچنے کے لیے لندن آئے ہیں؟‘

اسحاق ڈار کا جواب تھا کہ ’نہیں، ایسا بالکل نہیں ہے۔ میرے خیال میں آپ پاکستان کی سیاسی تاریخ سے واقف ہوں گے کہ گذشتہ 73 برسوں کے دوران مختلف آمریت کے ادوار میں کرپشن کے بیانیے کو بار بار استعمال کیا گیا ہے۔ اور یہ اس مرتبہ بھی اس سے کچھ مخلتف نہیں ہے کیونکہ موجودہ حکومت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک پوشیدہ آمریت ہے، ایک جوڈیشل مارشل لا ہے۔‘

برطانیہ میں تین سال سے قیام کے سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میری طبیعت خراب ہے، علاج کیلئے آیا ہوں، مجھےاب بھی تکلیف ہے، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

اینکر نے سوال کیا کہ کہ کیا یہ ممکن ہے کہ آپ وطن واپس جائیں، اس پر اسحاق ڈار نے انسانی حقوق کا رونا رونا شروع کر دیا۔ اینکر کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی آپ کی طرح میڈیکل گراؤنڈ پر لندن میں ہیں۔

اسحاق ڈار نیب کے زیر حراست بدسلوکی اور سپریم کورٹ فیصلہ پر تاویلیں دینے لگے جس پر اینکر نے کہا کہ نواز شریف تو سزا یافتہ مجرم ہیں۔ انتخابات میں دھاندلی الزامات پر اینکر نے مفرور اسحاق ڈار کی تصیح کر دی اور کہا کہ یورپی یونین مبصروں نے انتخابی نتائج معتبر قرار دیئے تھے۔اس پراسحاق ڈار کوکوئی جواب نہیں آیا

Leave a reply