اسرائیل کے ہاتھوں محصورفلسطینی کی بیٹی نے اپنے علاج وزیراعظم عمران خان سے اپیل کر دی

0
27

غزہ : اسرائیل کے ہاتھوں محصورفلسطینی کی بیٹی نے اپنے علاج وزیراعظم عمران خان سے اپیل کر دی ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ میں محصور15 سالہ بچی خطرناک بیماری کے علاج سے محروم، ننھی ولا یوسف نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں علاج کرانے کی اپیل کر دی۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے ولاء کی خالہ نے وزیراعظم سمیت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی اپنی بھانجی کے علاج میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

گذشتہ 14 سال سے محصور فلسطین کے علاقے غزہ کے رہائشی یوسف حسن کی 15 سالہ بیٹی وَلاء یوسف ہڈیوں کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے ،’اس بیماری میں ہڈیوں کی نشونما بے تربیب ہونے لگتی ہے جس کے باعث مریض چلنے پھرنے حتیٰ کہ اٹھنے بیٹھنے کے بھی قابل نہیں رہتا۔

ولاء یوسف کی خالہ نے ٹوئٹر پر یوسف حسن کا خط اور باپ بیٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں، خط میں یوسف حسن نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ وَلا ء کے علاج میں مدد فراہم کریں تاکہ ان کی بیٹی دیگر بچوں کی طرح نارمل زندگی گزارسکے۔

یوسف حسن کا کہنا ہےکہ اس کی بیٹی کا علاج پاکستان میں باآسانی ہوسکتا ہے، کراچی کے جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں اس بیماری کے علاج کی سہولت موجود ہے۔

Leave a reply