ملک کاسب سےبڑامسئلہ سرکلرڈیٹ ہے،اسے کنٹرول کرنا ہوگا : شاہدخاقان عباسی

0
23

اسلام آباد:ملک کاسب سےبڑامسئلہ سرکلرڈیٹ ہے،اسے کنٹرول کرنا ہوگا : اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سرکلرڈیٹ کا ہے جو کم نہیں بلکہ بڑھتا ہی جارہے

شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں ن لیگ کے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے1150ارب کا سرکلرڈیٹ چھوڑاآج 2150ارب ہوگا،

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ اگراس پرقابونہ پایا گیا تو پاکستان کا سرکلرڈیٹ 2سال میں 3ہزارارب تک پہنچ جائےگا،

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس کوکنٹرول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف دعوے ہی اس حکومت کے پاس ہیں جن پرتکیہ نہیں کیا جاسکتا

یاد رہے کہ اس سے پہلے ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے حکومتی اعدادوشمار کی تصدیق نہیں کی، بجٹ دینےسےپہلے ہی انھوں نے اعدادوشماردے دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بتائیں گے کہ حکومت کیسے غلط اعدادوشمار دے رہی ہے۔ ہم پنجاب میں اپنی اور پی ٹی آئی کی کارکردگی کاموازنہ کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے خطاب میں کہا کہ ملک میں 3 سال میں مہنگائی اور بےروزگاری میں بےانتہا اضافہ ہوا ہے، عام آدمی کیلئے زندگی سے رشتہ جوڑنامشکل ہوگیاہے

Leave a reply