ٹھٹھہ : 4 دن قبل چنگ چی رکشے کی ٹکر سے نہر میں گرنے والے نوجوان کی لاش نہ مل سکی، نیوی کا لاش کی تلاش کیلئے اپریشن

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی )4 دن قبل چنگ چی رکشے کی ٹکر سے نہر میں گرنے والے نوجوان کی لاش نہ مل سکی،پاک نیوی کالاش کی تلاش کیلئے ریسکیو اپریشن جاری ہے
تفصیل مطابق لطیف عرف ڈولو ہیجب کی لاش ابھی تک نہ مل سکی،لاش نہ ملنے کی وجہ سے ورثاء سخت پریشان ہیں دوسری جانب نہر میں ڈوبنے والے شخص کے ورثاء کے جانب سے لاش نہر سے نکالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون نہ کرنے پر دو مرتبہ احتجاج کرنے کے بعد پاکستان نیوی کے ریسکیور نہر سے لاش کی تلاش کیلئے اپریشن شروع کردیا ہے تاہم ا بھی لاش نہ مل سکی اور نیوی نے لاش کی تلاش کیلئے مزید اپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

Comments are closed.