امریکی سفارت خانے کے قریب پھر حملہ ہوگیا، خطرے کے سائرن بجنے لگے
بغداد : امریکی سفارت خانے کے قریب پھر حملہ ہوگیا، خطرے کے سائرن بجنے لگے،اطلاعات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب چند راکٹ داغے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راکٹ حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ ابھی تک اس حملے میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ چند روز قبل بھی التاجی اور البلد کے امریکی فوجی اڈوں کے قریب راکٹوں سے حملہ ہوا تھا۔
عراقی عوام اور سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ عراق کی پارلیمنٹ نے بھی اس ملک سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کا بل اکثریتی رائے سے منطور کیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی دہشت گردوں نے فضائی حملہ کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکی دہشت گردی کے اہم اڈے عین الاسد پر درجنوں میزائل داغے۔ ایران کے اس جوابی حملے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔