دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق، دُلہا زخمی
رحیم یارخان : ایک اورغمگین کردینے والی خبرآگئی : دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق، دُلہا زخمی،اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان میں ٹرک اور کار میں تصادم دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی گاڑی کو حادثہ رحیم یار خان میں خان بیلہ این 5 پر پیش آیا جہاں کار اور ٹرک میں تصادم سے دُلہن، اس کا والد اور بہن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دُلہا، دُلہن کی والدہ اور بہن شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کا شکار گاڑی احمد پور لمہ سے احمد پور شرقیہ جا رہی تھی۔