ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کے باوجود برطانوی فضائی کمپنی نہ سنھبل سکی ، تین ایئرپورٹس ہی بند کردیئے

0
33

ماچنسٹر :ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کے باوجود برطانوی فضائی کمپنی نہ سنھبل سکی ، تین ایئرپورٹس ہی بند کردیئے،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس سے برطانوی کمپنیاں بری طرح متاثر ہونے لگیں، فضائی کمپنی ایزی جیٹ نے تین ایئرپورٹس پر آپریشن بند کرنے سے متعلق غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کی طرح برطانیہ کو بھی اپنا شکار بنایا اور ساتھ ساتھ برطانوی معیشت کو بھی بری طرح متاثر کیا جس کے باعث ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ ہونا پڑا۔

کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ برطانوی فضائی کمپنیاں ہوئیں جنہوں نے مالی بحران کے باعث اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرکے مختلف ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کیا، ان میں سے ایک برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ بھی ہے۔

ایزی جیٹ نے مالی مشکلات کے باعث تین ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بند کرنے اور تیس فیصد ملازمتوں میں کمی کرنے پر غور و فکر شروع کردیا ہے۔

ترجمان ایزی جیٹ کا کہنا تھا کہ اس دوران پانچ ہزار ملازمین کو فارغ کیا جاسکتا ہے، کمپنی کی جانب سے نیو کاسل، لندن سٹینسٹیڈ اور ساوتھ اینڈ ایئرپورٹس سے آپریشن ختم کردیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ کرونا بحران کے باعث ایئر لائن شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے، آپریشن اور ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے باعث کیا ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق ایئرلائن 163 طیاروں کے ساتھ گیارہ ایئرپورٹس سے 546روٹس پر پروازیں چلا رہی ہے جبکہ ایئر لائن سال میں 52 ملین مسافروں کو سفری سہولت مہیا کرتی ہے۔

Leave a reply