جائیداد کے تنازعے پردوبھائیوں نے اپنے ہی بھائیوں کے 6 بیٹے قتل کردیئے

0
37

کوہاٹ :جائیداد کے تنازعے پردوبھائیوں نے اپنے ہی بھائیوں کے 6 بیٹے قتل کردیئے ،اطلاعات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم ممتاز اور اس کے 2 بیٹوں نےفائرنگ کرکے اپنے ہی2 بھائیوں کے 6 بیٹوں کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے3 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے علاقےکوگھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سارے محرکات کا جائزہ لے رہی ہے اورقاتلوں کوگرفتارکرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا

Leave a reply