9 افراد کو قتل کرنے والا سفاک ملزم 2 سال بعد گرفتار
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/10/271725552c4379d.jpg)
راولپنڈی:پولیس نے 2 سال بعد 9 افراد کے قاتل کو بالآخر گرفتار کرلیا۔راولپنڈی کے تھانہ چونترہ میں 9 افراد کے قتل کے کیس میں دو سال سے مفرور ملزم بالا آخر پولیس کی حراست میں آگیا
پولیس حکام کے مطابق ملزم رب نواز نے 2020 میں دیرینہ دشمنی پر گھر میں گھس کر 9 افراد کو قتل کردیا تھا، واقعے میں زیادہ تر خواتین قتل ہوئی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم رب نواز تین سال سے اشتہاری تھا، جسےتھانہ صدر بیرونی نے گرفتار کیا۔
میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ
دوسری جانب تھانہ مندرہ میں درج 2016 کے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری وحید کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ 2016 میں وحید نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شفقت حسین کو قتل کیا تھا، اشتہاری کے ایک ساتھی کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا جسے عدالت نے سزائے موت سنائی۔
پولیس کے مطابق اشتہاری وحید کو شک تھا کہ مقتو ل کے اس کی اہلیہ کے ساتھ مراسم تھے، واردات کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔
ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق
ادھر آجضلع چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے سرکی تلری کی یونین کونسل میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار حبیب الرحمان شہید ہوگیا۔
واقعے کے بعد شہید اہلکار کی میت کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کردیا گیا، جب کہ صوبائی مشیر داخلہ میرضیالانگو نے واقعے کا نوٹس لیے ہوئے ڈپٹی کمشنر چمن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے لیویز اہلکار کو سر میں گولیاں مار کرقتل کیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
صوبائی مشیر داخلہ میرضیا لانگو نے کہا کہ ملک اور قوم کے لیے زندگیوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار سیکیورٹی اداروں کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
واضح رہے دو روز قبل بھی مسلح افراد نے ضلع پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں انسداد پولیو مہم کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار محمد ہاشم کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔