اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی, عثمان بزدار نے سازشی عناصر سی پردہ اٹھا دیا۔

0
25

اڑھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی،حکومت پہلے سے زیاد ہ مضبوط ہے:عثمان بزدار
حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان2023 تک پورے نہیں ہوں گے، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے. استعفے دینے کیلئے اخلاقی جرات کی ضرورت ہوتی ہے جو اس چور ٹولے میں نہیں،کو ئی ان کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے تیار نہیں.
لاہور4فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اڑھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی ہے-حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے-حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان2023 تک پورے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گز رچکا ہے۔سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں۔ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ 31جنوری آئی گزر گئی استعفے نہیں آئے او رنہ ہی آئیں گے-استعفے دینے کے لئے اخلاقی جرات کی ضرورت ہوتی ہے جو اس چور ٹولے میں نہیں – جنہوں نے کرپشن کر کے پیسہ کمایا ہو، وہ استعفے دینے کا حوصلہ نہیں رکھتے – ساری عمر مکر و فریب کیا، اب پھر قوم سے استعفوں پر جھوٹ بولتے رہے- اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے-قوم کو لوٹ مار کا دور نہیں بھولا-کو ئی ان کے لئے سڑکوں پر آنے کے لئے تیار نہیں -یہ لوگ استعفے دینے کی بجائے اب سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لئے مرے جا رہے ہیں -اپوزیشن کی صفیں میں انتشار پھیل چکا ہے-

Leave a reply