واقعی بجٹ عوام دوست نکلا:گاڑیاں سستی ہوگئیں: خریداروں کی لائینیں لگ گئیں

0
17

لاہور:واقعی بجٹ عوام دوست نکلا : گاڑیاں سستی ہوگئیں:خریداروں کی لائینیں لگ گئیں،اطلاعات کےمطابق وفاقی بجٹ کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کم ہونے سے گاڑیاں سستی ہوگئیں، ہنڈا نے گاڑیوں کی قیمتیں 1 لاکھ 10 ہزار سے 1 لاکھ 40 ہزار تک سستی کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا اٹلس پاکستان نے مختلف گاڑیوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، گاڑیوں کی قیمتوں میں 1 لاکھ سے 1 لاکھ چالیس ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے،

ذرائع کے مطابق ہنڈا سوک آر ایس ٹربو کی قیمت میں 1 لاکھ 40 ہزار روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 45 لاکھ 59 ہزار روپے کر دی گئی ہے، ہنڈا سوک وی ٹی ایس آر سی وی ٹی 1800 سی سی کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 38 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ ہنڈا سوک وی ٹی آئی سی وی ٹی 1 لاکھ 10 ہزار روپے کم ہوکر 37 لاکھ 29 ہزار روپے کی ہوگئی ہے،اسی طرح ہنڈا بی آر وی ایس سی وی ٹی آئی کی قیمت 1 لاکھ کمی کے بعد 33 لاکھ 79 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

Leave a reply