بجٹ پاس ہوگا اور اپوزیشن کو شکست ہو گی، فیصل واوڈا نے ایک بہت بڑی پشین گوئی کردی

0
26

اسلام آباد: بجٹ پاس ہوگا اور اپوزیشن کو شکست ہو گی، فیصل واوڈا نے ایک بہت بڑی پشین گوئی کردی،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ پاس کروائی گی اور اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بجٹ مسترد کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسےالیکشن ہارے،سینیٹ میں ہارے، ویسے ہی بجٹ پاس ہوگا اوریہ شکست کھائیں گے۔

فیصل واوڈدا کا کہنا تھا کہ عمران خان کوہٹانےکی حسرت پوری نہیں ہوگی، یہ سب بجٹ پاس کرائیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ چُنی مُنی جماعتوں کے ننھے مُنے لیڈران منہ چھپا کےمائیک چھین کرپریس کانفرنس کر رہے ہیں، جیسےالیکشن ہارے،سینیٹ میں ہارےویسےہی بجٹ پاس ہوگااوریہ شکست کھائیں گے، پھریہ ماسک سےمنہ چھپانےکےقابل بھی نہیں رہیں گے۔

 

 

واضح رہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نےوفاقی بجٹ کومسترد کر دیا ہے اور وفاقی بجٹ کےخلاف پوری قوم متحدہوگئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجودحکومت نے عوام پربوجھ ڈال دیاہے،مہنگائی میں پسی عوام پرکل پٹرول کی قیمت میں 25روپےاضافہ کردیاہے۔

مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے کہا کہ توقع تھی بجٹ میں عوام کوریلیف ملےگا مگر مشکل حالات میں عوام کوریلیف دینےکےبجائےان پرمزیدبوجھ ڈال دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم پربوجھ بن چکےہیں، اس حکومت سےجتنی جلدی ہوجان چھڑائی جائےتاکہ بچاکچا پاکستان بچ جائے، موجودہ حکومت کاآخری وقت آن پہنچاہے، عمران خان ملک کوتباہی کی طرف لےکر جا رہے ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے کہا کہ حکومت نےبدترین بجٹ پیش کیا، وفاقی بجٹ محض الفاظ کاگورکھ دھنداہے جب کہ حکومت نے پٹرولیم قیمتیں بڑھاکرعوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا ہے۔

Leave a reply