fbpx

ان للہ واناالیہ راجعون:جمعیت علمائےاسلام کےمرکزی رہنما وفات پاگئے

لاہور:ان للہ واناالیہ راجعون:جمعیت علمائےاسلام کےمرکزی رہنما وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق جمعیتہ علمإ اسلام پاکستان کے سینٸر رہنما حافظ ابوبکر شیخ میو ہسپتال میں انتقال فرماگٸے

امیر جمعیتہ علمإ اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمن،مولانا عبدالغفور حیدری سمیت علمإ کرام،سیاسی،سماجی،شخصیات نے ان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے

حافظ ابوبکر شیخ روڈ حادثے میں زخمی ہونے کی بنإ پہ تین روز سے زیر علاج تھے ،خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا جنازہ دوبجے ساندہ نزد ڈاٸمنڈ شادی ہال سے اٹھایا جاٸے گا

جماعت کے دیرینہ ساتھی کی وفات پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حافظ ابوبکر شیخ جے یو آئی کے دیرینہ نظریاتی کارکن تھے ۔ ابتداء سے ہی وہ میرے رفیق رہے ، انہوں نے کہا کہ اچھے برے وقت میں جے یو آئی کے ساتھ وابستہ رہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نظریاتی حوالے سے طویل عرصہ کارکنوں کی تربیت کرتے رہے ۔جمعیۃ علماء کے لئے ان کی قلمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ دعا ہے کہ اللہ کریم حافظ صاحب کی مغفرت فرمائے ،انکی لغزشوں سے درگذر فرمائے اور انہیں اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.