وزیراعظم کے حکم پر وزیراعلیٰ والٹن ایئرپورٹ اورملحقہ علاقوں کے لئے ترقیاتی اتھارٹی کی سربراہی کریں گے

0
31
usman buzdar

لاہور: : وزیراعلیٰ بزدار والٹن ایئرپورٹ اورملحقہ علاقوں کے لئے ترقیاتی اتھارٹی کی سربراہی کریں گے,اطلاعات کے مطابق لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف عثمان بزدار کریں گے جس کاحکم وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران دے کررہ گئے تھے

اس حوالے سے قانون سازی کی گئی اورپنجاب اسمبلی میں ضلعی ترقیاتی آرڈیننس 2021 منظور ہونے کے بعدنئی اتھارٹی کو والٹن ہوائی اڈ .ہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اراضی حاصل کرنے اور اس کی ترقی کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

والٹن ائیرپورٹ کو بہت بڑے تجارتی اورکاروباری مرکز میں تبدیل کرنے اوراس سلسلے میں حائل مسائل کے حوالے سے باغی ٹی وی پہلے ہی سارے حقائق بیان کرچکا ہے والڈن ایئر پورٹ سے ہینگروں کو دوسری جگہ منتقل کردیا جائے گا

اس سلسلے میں ابوظہبی گروپ اورایسے ہی قطری کاروباری حضرات کی طرف سے پاکستان میں بہت بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری ہرخواہش کا اظہارکیا گیا ہے

اس حوالے سے ڈیزائن کردہ اتھارٹی کے وجود کے لیے مسودے کے مطابق نئی اتھارٹی عمودی تعمیر کو فروغ دے گی ، "جبکہ ماحولیاتی معیار ، زندگی کے معیار اور جدید سہولیات کو برقرار رکھتے ہوئے اس علاقے میں صحت مند اور خوشحال کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

اتھارٹی کے پاس زمین خریدنے اور فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ فیس بھی لگانے کا اختیار ہوگا۔

Leave a reply