پاکستان میں سی پیک کے متعلق پراپیگنڈہ کرنے والوں کوچینی قونصلیت نے کھری کھری سنادیں

0
27

کوئٹہ:پاکستان میں سی پیک کے متعلق پراپیگنڈہ کرنے والوں کوچینی قونصلیت نے کھری کھری سنادیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجیان کا کہنا ہےکہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبےکی رفتار کم نہیں کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لی بیجیان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبےکی رفتار کم نہیں کی گئی ہے،گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بڑا دکھ ہوتا ہے کہ جب پاکستانی سیاسی جماعتیں اورافراد حکومت کی مخالفت میں آکرایسے ایسے جھوٹ اورایسی بہتان بازی کرتی ہیں کہ جن کا حقیقت سے دور بھی بھی تعلق نہیں ہوتا

کوئٹہ میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نےکہا کہ ایسے عناصرجوجھوٹ اوربہتان بازی سے کام لے رہے ہیں وہ سن لیں کہ نہ توسی پیک کی رفتارکم ہوئی اورنہ ہی کوئی اختلاف ہوا ہے ، سی پیک کے تمام منصوبوں کو مکمل کرنا یہ دونوں ملکوں‌کی اسٹریٹجی ہے اوراس پرحکمت عملی سے کام جاری ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بات کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے

اس کے ساتھ ہی چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایسٹ بے منصوبہ رواں سال کے آخر اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر جولائی میں مکمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر ائیر پورٹ کا منصوبہ اگلے سال کے آخر میں مکمل ہوگا۔

لی بیجیان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے اب تک پاکستان کو انسداد کورونا وائرس ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں مہیا کی ہیں ۔

Leave a reply