fbpx

چینی سفیرشیخ رشید کے گھرپہنچ گئے: داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:چینی سفیرشیخ رشید کے گھرپہنچ گئے: داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر اظہار اطمینان،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ عید کی مبارکباد دینے کیلئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی سفیر نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے داسو بس حادثے میں جاں بحق چینی ورکرز کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ چینی سفیر نے پاک چین تعلقات کیخلاف اٹھنے والی سازشوں کیخلاف اقدامات پر وزارت داخلہ کی کوششوں کو سرِاہا۔

وزیر داخلہ اور چینی سفیر نے داسو بس حادثہ کی تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اورچین کے خلاف عالمی سازشیں پاکستان اورچین کے درمیان فاصلے پیدا نہیں کرسکتے