چینی صدر اہم دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے

0
65

بیجنگ:چینی صدر ہانگ کانگ پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ خصوصی ٹرین کے ذریعے ہانگ کانگ پہنچے ۔ وہ یکم جولائی کو ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے اورہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔

جمعرات کے روزچینی میڈ یا کےمطا بق ہانگ پہنچنے پرہانگ کانگ کےہائی اسپیڈ ریل اسٹیشن ویسٹ کولون ریلوے اسٹیشن پر،چینی صدرشی جن پھنگ نے خطاب کیا۔انہوں نےکہا کہ رواں سال یکم جولائی کو ہانگ کانگ کی مادروطن میں واپسی کی 25ویں سالگرہ منائی جائے گی اور ملک کے تمام لوگ اس خوشی کی تقریب کو اپنے ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کے ساتھ منائیں گے۔

شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کو گرمجوشی سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ عرصے میں ہانگ کانگ نے درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پایا ہے ۔ ان مشکلات کے بعد ہانگ کانگ نے ترقی کے نئے سفر کا آغاز کیا اور شاندار قوت محرکہ کا مظاہر ہ کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا، “حقائق نے ثابت کیا ہے کہ ‘ایک ملک، دو نظام’ محرکہ قوت کا حامل نظام ہے، یہ ہانگ کانگ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنا تا ہے، اور ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کا تحفظ کر تا ہے۔ ہم ‘ایک ملک، دو نظام’ پر عمل پیر رہیں گے تو ہانگ کانگ کا مستقبل یقینی طور پر بہتر ہوگا۔

Leave a reply