شہری بیوی کا کٹا ہوا سر لیکر تھانے پہنچ گیا

0
22

نئی دہلی : شہری بیوی کا کٹا ہوا سر لیکر تھانے پہنچ گیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی شہری نے دوسرے شخص سے دوستی کی بنیاد پر بیوی کو قتل کرکے اس کا کٹا ہوا سر لیکر گرفتار دینے تھانے پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شوہر کی سفاکیت کا یہ ماجرا بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ضلع باندہ کے ایک شخص نے بیوی کو ناجائز تعلقات کے شبے میں بے دردی سے قتل کردیا۔

بھارتی شہری نے بیوی سے تعلق رکھنے والے شخص کو بھی آج صبح بہانے سے گھر بلایا تھا اور اچانک اس پر کہلاڑی سے حملہ کردیا تاہم وہ زخمی حالت میں بھاگ نکلا لیکن بیوی شوہر کے ہاتھوں کو بے دردی سے قتل ہوگئی۔

کنر یادو نامی شہری نے اپنے بیوی کا کٹوا ہوا سر لیکر پولیس اسٹیشن کوتوالی میں خود گرفتاری کےلیے پہنچا تو پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے۔پولیس اہلکاروں نے بھارتی شہری کو گرفتار کیا اور بیوی کا سر لیکر پورسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا۔

Leave a reply