لاہور:آئین پاکستان اصل میں آئینہ پاکستان ہے:اپنے کام سے کام رکھیں یہی میرا پیغام ہے:فواد چوہدری کی شبرزیدی پرچڑھائی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آئین پاکستان کوتبدیل کرنے کے حوالے سے سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کو نہ صرف کھری کھری سنائیں بلکہ ان پرچڑھائی کردی ،
فواد چوہدری نے شبرزیدی کوکھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ آئین اور عمرانی معاہدے کی الف ب کا بھی پتا نہیں، آپ کو جو کام آتا ہے وہ آپ کرنہیں سکے، ڈرامہ تجاویز سے بہتر ٹیکس نظام پر کام کریں جو آپ کو آتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر شبر زیدی کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ معذرت کے ساتھ آپ وہ کام بھی نہیں کر سکے جو آپ کو آتا تھا۔
معذرت کے ساتھ آپ وہ کام بھی نہیں کر سکے جو آپ کو آتا تھا، آئین اور عمرانی معاھدے کا آپ کو الف ب بھی نہیں پتہ ایسی ڈرامہ تجاویز دینے سے بہتر ہے ٹیکس کے نظام پر کام کریں جو آپ کو آتا ہے، https://t.co/rHsshfpND4
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 20, 2021
فواد چوہدری نے شبرزیدی کو 1973 کے آئین میں تبدیلی کرنے کے حوالے سے آڑے ہاتھوں لیتےہوئےکہاکہ آپ کوایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیےتھی آپ نے ایسی بحث چھیڑ دی کی جس کے بہت زیادہ نقصانات ہوسکتے ہیں
اس سے قبل سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ میرے آباؤاجداد نے پاکستان بنایا اور میں نے چالیس سال اس ملک کی خدمت کی۔
سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیاست کی موجودہ شکل خوفناک حد تک خراب ہے۔ پاکستان کو ایک نیا عمرانی معاہدہ کرنا ہوگا۔ 1973 کا آئین موثر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ریاست ہے اور اسکے آئین کو وقت کے ساتھ تبدیل ہونا چاہئے۔ یہ برائی نہیں اچھائی ہے- ہم سب آج کے حالات سے مطمئن نہیں۔