آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،پاکستان تحریک انصاف اس کو یقینی بنائے گی ، راجہ بشارت

0
44

لاہور :آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،پاکستان تحریک انصاف اس کو یقینی بنائے گی ، اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اس لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے اقلیتی اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے.

ذرائع کے مطابق آج راجہ بشارت اپنی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اقلیتی پارلیمنٹیرینز کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے. اجلاس میں اقلیتی اراکین اسمبلی مہندر پال سنگھ، ہارون اقبال گل اور پیٹر گل بھی موجود تھے. راجہ بشارت نے کہا کہ کمیٹی اقلیتی پارلیمنٹیرینز کی تجاویز لینے کے بعد7 دن میں اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی. اجلاس میں اقلیتی اراکین اسمبلی نے اپنے مسائل اور انکے ممکنہ حل پیش کیے. مہندر پال سنگھ نے کہا کہ اقلیتی اراکین اسمبلی کے مسائل کے لیے وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کی کاوشیں قابل تحسین ہیں.:

ہارون گل نے کہا کہ اقلیتوں کو درپیش مسائل حل کر کے انہیں قومی و ملکی ترقی کے بڑے دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے. پیٹر گل نے کہا کہ ہم ہر سطح پر قانون سازی سمیت دیگر قومی امور میں پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کو امن و امان و خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لیے قوم کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے.

Leave a reply