ملک وملت کواپنےشہدا پرفخرہے،شرپسند عناصرگمراہی پھیلانےسےبازرہیں:ترجمان پاک فوج

0
36

راولپندی:ملک وملت کواپنےشہدا پرفخرہے،شرپسند عناصرگمراہی پھیلانےسےبازرہیں:ترجمان پاک فوج نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو وارننگ دے دی ،

اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے سوشل میڈیا پیجز پر پاک فوج کےشہدا کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے والوں کو احساس ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیشہ سےملک وقوم کو اپنے شہدا پرفخررہا ہے اور یہ شہدا قوم کے احیا کی ضمانت ہوتے ہیں ، پاک فوج کے شہدا کی ایک طویل فہرست ہے ، پاک فوج کے جوانوں اور شاہینوں نے اپنی جانیں نچھاور کرتے ہوئےاس ملک کی سرحد کی حفاظت کی ،

پاک فوج کے ان شہدا نے دہشت گردوں اور ملک وقوم کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا،

پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چند دن قبل یعنی یکم اگست کو پاک فوج کے اعلیٰ افسران سیلاب متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے بلوچستان کے دوردراز علاقوں تک پہنچتےرہے ، اس اثنا میں بدقسمتی سے ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران شہید ہوگئے،اس قومی سانحے پر پوری قوم گہرے غم میں مبتلاہے مگرسوشل میڈیا پرپاک فوج کے ان شہدا کے بارے میں پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے ،

یہ پر اپیگنڈہ مہم شہدا کے خاندانوں اور مسلح افواج کے رینک اینڈ فائل میں گہرے غم اور پریشانی کا باعث بنی ہے۔ جبکہ پوری قوم اس مشکل وقت میں ادارے کے ساتھ کھڑی ہے، بعض بے حس حلقوں نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور تضحیک آمیز تبصروں کا سہارا لیا جو ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

Leave a reply