فحش ویڈیو کیوں بھیجی :عدالت نے سردارتنویرخان الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

0
36
فحش ویڈیو کیوں بھیجی :عدالت نے سردارتنویرخان الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا #Baaghi

اسلام آباد :فحش ویڈیو کیوں بھیجی :عدالت نے سردارتنویرخان الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ سیشن جج نے نوجوان کو فحش ویڈیو بھیج کر ہراساں کرنے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی آزاد کشمیر میں‌ پی ٹی آئی رہنما سردار تنویر الیاس خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

 

اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نوجوان خواجہ فہیم کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج محمد عطا ربانی نے فیصلہ سنایا۔ درخواست میں نوجوان کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس کے ساتھ اسلام آباد کے سینٹورس مال میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سردار تنویر الیاس خان نے اپنے نمبر سے انہیں فحش ویڈیوز بھیجی اور ہراساں کیا۔

 

درخواست گزار کے وکیل عمران فیروز ملک نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس نمبر سے ویڈیو بھیجی گئی وہ سردار تنویر الیاس خان کے زیراستعمال ہے۔

 

عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بتایا کہ درخواست گزار کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ آچکی ہے جس میں ظاہر ہوا کہ اسے ویڈیو سردار تنویر الیاس خان کے نمبر سے ہی بھیجی گئی تھی۔عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو سردار تنویر الیاس خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر درخواست گزار دوران تفتیش غلط نکلا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے

Leave a reply