بریکنگ : عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سزائے موت سنادی

صنعا : بریکنگ : عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سزائے موت سنادی،اطلاعات کے مطابق یمن کی ایک فوجداری عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد بن سلمان کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق 2018 میں یمن میں ہوئے طلباء سے بھری بس پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ڈونلڈ ٹرمپ، محمد بن سلمان، امریکی وزیر جنگ اور یمن کے مفرور صدر عبد ربه منصور ہادی کو یمن کی فوجداری عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔

عدالت کا کہنا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اورمحمد بن سلمان کوپھانسی کی گھاٹ تک لانے کےلیے تمام ترکوششیں کی جائیں‌گی ، یہ بھی عدالت کا کہنا ہےکہ اس سزا کے کم ہونے کا بالکل تصوربھی نہیں کیا جاسکتا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.