‌مجرم بھی استاد نکلا،الٹا پولیس کوپھنسانے کے خطرناک کھیل کرحیران کردیا

0
25

لاہور:‌ملزم بھی استاد نکلا،الٹا پولیس کوپھنسانے کے خطرناک کھیل کرحیران کردیا،اطلاعات کےمطابق آج ایک مجرم نے پولیس کوچکرادیا ، ایساکارنامہ دکھایا کہ پولیس بھی جان بچانے کے لیے تاولیں پیش کرنے لگی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نثار اور صدرق قاسم پورہ گلی نمبر 5 ریلوے کالونی گورومانگٹ روڈ معمول کی گشت پر تھے،

اس دوران فرحان عرف بلی نامی شخص کو مشکوک حرکات پر چیک کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس کا کہنا ہےکہ اس کے ساتھ ہی فرحان عرف بلی پولیس اہلکاروں پر بلیڈ سے حملہ آور ہو گیا،

ذرائع کے مطابق ملزم نے بلیڈ سے کانسٹیبل کی انگلی پر زخم دیا اور وردی پر بھی کٹ لگائے ، ملزم بلیڈ ہاتھ سے چھوڑ نہیں رہا تھا،

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اس دوران قریبی دکانداروں نے پولیس کانسٹیبل کو پلاس فراہم کیا، پولیس اہلکاروں نے پلاس کی مدد سے صرف بلیڈ کھنچا،

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکاروں نے بلی نامی شخص کے ناخن نہیں اتارے، ملزم کے ہاتھ پاؤں بلکل درست ہیں،

پولیس کے مطابق ملزم سے موقعہ پر وائٹ پاؤڈر(کرسٹل) کی 10 پوڑیاں برآمد کیں گئیں، بعد میں تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ فرحان نامی ملزم ریکارڈ یافتہ نکلا،

ملزم کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، راہزنی، منشیات اور چوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں کے 50 سے زائد مقدمات درج پہلے ہی درج تھے ،مزید تفتیش کےلیے ملزم کو تھانہ غالب مارکیٹ منتقل کر دیا گیا،

Leave a reply