2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی:حالات بگڑنے لگے

0
21

اسلام آباد : 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی:حالات بگڑنے لگے ،اطلاعات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی اور ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں عالمی وباء کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوچکا ہے اور 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی اور ملک میں اس وقت کورونا کی یومیہ بلند ترین 35 فیصد شرح گلگت میں ہے جب کہ کراچی میں عالمی وباء کی شرح 23 اعشاریہ 32 فیصد ہوگئی۔

ادھر ذرائع کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کورونا سے متعلق اہم ہیں ، اس وقت مظفر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 17.12 ہے، پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 13.16 اور راولپنڈی میں کورونا کیسز کی شرح 11.32 فیصد ہوچکی ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح 8.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دیامر میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 5.19 فیصد ہے، ملک کے 5اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح ایک فیصد ہے ، حیدرآباد میں5.58 اور میرپور میں6.45 فیصد ، نوشہرہ میں 6 فیصد ہے ،

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں کوروناکیسز کی شرح 1.95، چارسدہ میں1.47فیصد، صوابی میں 3.3 فیصد، سوات میں0.34، ملتان میں 1.26 فیصد، بہاولپورمیں 0.28 فیصد اور کورونا کے پھیلاؤ کی شرح لاہور میں2.65فیصد، گوجرانوالہ میں 0.48 فیصد اور گجرات میں0.33 فیصد ہے۔

اسی سورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے شہریوں سے جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی ایک ڈوز سے بھی آپ محفوظ ہیں

Leave a reply