کورونا کی تباہیاں جاری ہیں اوریہاں پبلک ٹرانسپورٹ پھرکھول دی:خدا را بھارت کا حشردیکھیں:مبشرلقمان

0
24

لاہور:کورونا کی تباہیاں جاری ہیں اوریہاں پبلک ٹرانسپورٹ پھرکھول دی:خدا را بھارت کودیکھیں:اطلاعات کے مطابق
ملک بھرمیں پردیسیوں کیلئے بڑی خبر ہے کہ پنجاب میں ہفتہ اور اتوار کے روز پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، پچاس فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ چاند رات کو بازار بند، مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے سٹالز نہیں لگ سکیں گے۔

کورونا ایس اوپیزکی پامالی پرسینیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ تباہی کے ان لمحات میں ملک میں ایک بارپھر پبلک ٹرانسپورٹ ایک بار پھر کھل گئی۔

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بڑی عجیب بات ہےکہ ہم اس قدراس معاملے کوہلکا ہے رہے کہ ایس اوپیزکی بھی پرواہ نہیں ہے

وہ کہتے ہیں کچھ سیکھنے اورعبرت لینا ہی نہیں چاہتے شاید یہی وجہ ہے کہ نہ ہی حکومت اور نہ ہی عوام اس کی زحمت گوارا کرتے ہیں۔

 

مبشرلقمان کہتےہیں‌ کہ ہم دوسروں کی پریشانیوں سے سیکھنے سے انکار کرتے ہیں. ہندوستان اور نیپال کو دیکھیں اور سیکھیں

یاد رہےکہ اعلانات اورفیصلوں کے باوجود پردیسیوں کیلئے پنجاب میں ہفتہ اور اتوار کے روز پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، پچاس فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ چاند رات کو بازار بند، مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے سٹالز نہیں لگ سکیں گے۔

تفصیل کے مطابق کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق عیدالفطر اور چاند رات کے لئے ہدایات اور ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جو 8 مئی سے 16 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس، کاروبار، دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، پیٹرول پمپس، فوڈ ٹیک اویز کی اجازت ہوگی۔ بجلی، گیس، ای کامرس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیز، کال سینٹرز، تندور اور میڈیا ہاؤسز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، مٹھائی کی دکانیں، بیکریز، گوشت کی دکانیں، آٹا چکیاں، فروٹ،سبزی کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھل سکیں گی۔

 

 

 

Leave a reply