fbpx

ن لیگ اورش لیگ میں اختلافات وسیع :مریم نواز کو سوات جلسے میں شرکت سے نوازشریف کو روکناپڑگیا

لاہور :ن لیگ اورش لیگ میں اختلافات وسیع :مریم نواز کو سوات جلسے میں شرکت سے نوازشریف کو روکناپڑگیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ اورش لیگ کے درمیان اختلافات اب واضع ہوکرسامنے آنے لگے ہیں‌

مریم نواز کو کل سوات میں شیڈول جلسے میں شرکت کرنا تھی، تاہم اب ان کی جگہ پارٹی صدر شہباز شریف جلسے میں ن لیگ کی نمائندگی کریں گے۔ بظاہر نواز شریف کے اس فیصلے سے تاثر ملا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کے فیصلہ سازی کے عمل میں اپنی گرفت مضبوط کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ مریم نواز کو سوتا جلسے میں شرکت سے روکنے کے فیصلے پر کارکنان بھی حیران ہیں

دوسری طرف اہم حلقوں کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے نوازشریف پرواضح کیا تھا کہ اگرمریم نواز سوات جلسے میں گئیں‌توپھروہ پی ڈی ایم کے جلسے میں نہیں جائیں‌گے م اس موقع پرنوازشریف نے شہبازشریف کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن شہبازشریف اپنی بات پرڈٹے رہے