مزید دیکھیں

مقبول

اسرائیلی ہٹ دھرمی، فلسطینیوں کے لئے زندگی مزید تنگ

اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے...

سب سے بڑی دلیری،تحریر:رائے نوشین بھٹی

دنیا کی بھیڑ میں، جہاں ہر شخص کسی نہ...

امریکی یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئی، مطالبات مسترد

ہارورڈ یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ...

عمران خان کی عدالت پیشی،جیل حکام نے مانگی اضافی سیکورٹی

اڈیالہ جیل کے حکام نے بانیٔ پاکستان تحریک انصاف...

اوچ شریف: یونین کونسل دھوڑ کوٹ کی خستہ حال عمارت، کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ

اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) یونین کونسل دھوڑ کوٹ کی عمارت شدید خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔ عمارت کی دیواروں میں گہرے شگاف پڑ چکے ہیں، چھت کے مختلف حصے کمزور ہو گئے ہیں، جبکہ بوسیدہ کھڑکیاں اور دروازے کسی بھی لمحے گر سکتے ہیں۔

یونین کونسل کا عملہ اور یہاں آنے والے شہری روزانہ خوف کے سائے میں وقت گزارنے پر مجبور ہیں۔ دفاتر کے کئی حصے ناقابل استعمال ہو چکے ہیں، جبکہ باقی ماندہ حصے بھی خطرناک صورت اختیار کر چکے ہیں۔ بارش کے دوران چھتوں سے پانی ٹپکنے لگتا ہے، جس سے عمارت کی حالت مزید خراب ہو رہی ہے۔

حالیہ دنوں میں مریم نواز شریف راشن تقسیم سروے کے لیے آئی ہوئی خواتین کو بھی اسی خستہ حال عمارت کے برآمدے میں بٹھایا گیا، جہاں جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ہیں اور چھت سے مٹی اور پلستر جھڑنے لگا ہے۔ سروے کے لیے آنے والی خواتین نے بھی اس خطرناک صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ عوام کو ایسی مخدوش جگہ پر نہ بلایا جائے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی بار متعلقہ حکام اور مقامی نمائندوں کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کیا گیا، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ یونین کونسل کی عمارت کی از سرِ نو تعمیر یا کم از کم ہنگامی بنیادوں پر اس کی مرمت یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ سانحے سے بچا جا سکے۔

شہریوں محمد عمران، سید سجاد حسین، جلیل احمد اور دیگر نے منتخب عوامی نمائندوں اور انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور عملے کو محفوظ بنایا جائے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں