پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

0
51

لاہور:حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے ساتھ ہی دیگراداروں میں معاملات کی بہتری کے لیے تقرروتبادلوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور اس سلسلے میں آج پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر کو اے سی چوری میں ملوث تحقیقاتی کمیٹی قائم کر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن رانا نصراللہ نے ائیرکنڈیشن اپنے ذاتی فارم ہاؤس پرمنتقل کیئے تھے، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر عہدے سے ہٹا دیا ۔

یاد رہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن رانا نصر اللہ جو کہ حال ہی میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور سے اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کیا گیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے مین پی ایس بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رانا نصراللہ ڈائریکٹر ایڈمن نے اپنی سیٹ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سیکورٹی آفیسر کی مدد سے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے تین عدد ائیر کنڈیشن جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے اپنے ذاتی فارم ہاؤس خانپور ڈیم منتقل کیئے۔اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف اور بھی مختلف پہلووں سے تحقیقات جاری ہیں

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس بات کی اطلاع ڈرائیور رمضان نیازی نے متعلقہ حکام کو فراہم کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل آصف زمان نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آفیسران پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا ۔

ادھر سابق کپتان سرفراز احمد اپنے کمسن بیٹے کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ہیں جس کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کی گیند پر کلین بولڈ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Leave a reply