ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا:انگلش بلے بازہیری بروک

0
25

پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹر ہیری بروک کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ اچھا جا رہا ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا۔

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا لیکن 515 رنز پر کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ لیام لیونگ اسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کیا۔

ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا تاہم 116 گیندوں پر 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اس طرح پوری انگلش ٹیم 657 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے جواب میں پاکستان نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے۔

ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

دوسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش بیٹر ہیری بروک نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ اچھا جا رہا ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے دونوں دن کئی ریکارڈز توڑے،پریشر بالکل محسوس نہیں ہوا،مزید بہتر کھیل پیش کریں گے۔

ہیری بروک کا کہنا تھاکہ اچھے وقت پر اچھا فیصلہ ہی ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میں راولپنڈی ٹیسٹ جیسی پچ پر پہلے کبھی نہیں کھیلا اور نہیں لگتا کہ مجھے اس پچ پردوبارہ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

Leave a reply