مزید دیکھیں

مقبول

راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

پنجاب کے ضلع راجن پور میں 80 سالہ بزرگ...

اقوام متحدہ نے2025 کو گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال قرار دے دیا

اسلام آباد، : موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیئرز...

شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)...

ننکانہ : پاکستان عالمی دباؤ کا شکار، معیشت تباہ ہوچکی ہے، چوہدری محمد سرور

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی دفتر ننکانہ صاحب میں رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری محمد سرور نے کی۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ثاقب مجید اور دیگر عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی دباؤ کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ معیشت تباہ حالی کا شکار ہے، اور سودی قرضوں نے قومی سطح پر بے پناہ مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں یوتھ کا کردار کلیدی ہے اور انہیں آگے آ کر اپنا اہم رول ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک کو مایوسیوں سے نکال کر روشن مستقبل کی طرف گامزن کرے گی اور سیاست کو انبیاء کے طرز پر کھڑا کرے گی، تاکہ ملک دن رات ترقی کی منازل طے کر سکے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی خدمت کے کئی منصوبے کامیابی سے چلا رہی ہے، جن سے سینکڑوں افراد مستفید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ رکنیت سازی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور اللہ سے تعلق کو مضبوط کر کے ملک کی خدمت کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے تعاون سے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو گی۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں