سوچ سمجھ کرٹویٹ کریں ‘ایڈٹ آپشن صرف اس وقت ملے گا جب۔۔۔’:ٹوئٹر نے کڑی شرط عائد کر دی

0
20

واشنگٹن :سوچ سمجھ کرٹویٹ کریں ‘ایڈٹ آپشن صرف اس وقت ملے گا جب۔۔۔’:ٹوئٹر نے کڑی شرط عائد کر دی،اطلاعات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اب نیا فیچر تب ہی متعارف کرائے گا جب سب لوگ ماسک پہنیں گے۔

دنیا بھر میں استعمال کیے جانے والے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کو پبلش کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود ہے لیکن مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یہ آپشن موجود نہیں ہے۔

صارفین کے پرزور مطالبے باوجود ٹوئٹر نے اس فیچر پر کام کرنے یا مستقبل میں اس فیچر کو متعارف کرانےکا کبھی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔لیکن اب حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اس فیچر کو متعارف کروانے کے لیے کڑی شرط عائد کر دی۔

 

ٹوئٹرنے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘آپ سب کو ٹوئٹر پر ایڈٹ پوسٹ کا بٹن اس وقت ملے گا جب سب ماسک پہنیں گے’۔اس ٹوئٹ کے بعد صارفین کی جانب سے کمنٹس کرنے کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔

متعدد صارفین کا یہ کہنا تھا ٹوئٹر کو اپنی سائٹ میں پوسٹ کو ایڈٹ کرنے کا بٹن متعارف نہیں کرانا چاہیے کیونکہ یہ غلط معلومات کو بڑھاوا دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی ایسا اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ پوسٹ کو ایڈٹ کرنے کے بٹن کو شامل کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں یا نہیں۔

Leave a reply