پاکستان بہت جلد خطے کی مضبوط معاشی قوت بن کرابھرےگا:سی پیک کے اثرات ہر پاکستانی تک پہنچیں گے،عاصم سلیم باجوہ

0
63

اسلام آباد: پاکستان بہت جلد خطے کی مضبوط معاشی قوت بن کرابھرے گا:سی پیک سے نہ صرف پاکستان میں خوشحالی آئے گی بلکہ پورا خطہ بھی مستفید ہوگا ، اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے اثرات ہر پاکستانی تک پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی سی پیک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 10وفاقی وزرا، سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک پر کابینہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔کمیٹی نے سی پیک منصوبوں میں پیشرفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔وزرا نے سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون کا اظہار کیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا،سی پیک کی کامیابی کے لیے اقدامات،ترجیحات پر بھی بریفنگ دی گئی۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سی پیک کے اثرات ہر پاکستانی تک پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر اور بلوچستان میں غیر معمولی اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور ان میں مقامی افراد کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Leave a reply